Agriculture Subsidy
Trending

پنجاب کسان کارڈ – Punjab Kisan Card 2024

 

     لکھ کر 8070 پر میسج بھیجے گاPKC Space CNIC پنجاب کسان کارڈ کیلئے کسان اپنے نام پر سم سے

واپس جواب آئے گا کہ کاروائی کی جا رہی ہے

اس کاروائی کے بعد کسان کو دوبارہ مسیج آئے گا 8070 سے کہ آپ کسان کارڈ کیلئے اہل ہیں قریبی پنجاب بینک سے کسان کارڈ بنوا لیں

اگر کسان نے کسی اور بینک سے قرضہ لیا ہوا ہے یا ڈیفالٹر ہے وہ پنجاب کسان کارڈ کیلئے نااہل ہے

 ،کسان اپنے نام زمین کی فرد ملکیت کی کاپی، اصل شناختی کارڈ اور جس سم سے مسیج کیا تھا وہ لے کر پنجاب بینک جائے گا پنجاب بینک کا افسر کسان کا کسان دوست اکاؤنٹ بائیو میٹرک اور شخص کی تصدیق کے بعد کھول کر  کسان کارڈ کیلئے اپلائی کر دے گا

پانچ دن تک کسان کارڈ بینک میں آ جائے گا

پنجاب بینک کا افسر کسان کارڈ کو ایکٹو کر دے گا یا طریقہ کار سمجھا دے گا

اگر کسان کو پنجاب حکومت کا بلا سود قرضہ چاہیے تو بینک آف پنجاب میں درخواست برائے قرض دے گا 3 دن کے اندر قرض کی رقم کسان کے کسان کارڈ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی

کسان یہ رقم نکلوا نہیں سکے گا بلکہ حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے منتخب کھاد بیج اور سپرے ڈیلر سے کھاد سپرے اور بیج خرید سکے گا

مثلا ایک کسان کو ڈی اے پی کھاد کی بوری چاہیے تو وہ پنجاب  کسان کارڈ منتخب ڈیلر کے پاس لے کر جائے گا ڈیلر بینک آف پنجاب کی پی او ایس مشین پر کسان کا کسان کارڈ سکین کرے گا اور بائیو میٹرک تصدیق کرے گا اس کے بعد کسان کی سم جو کسان کارڈ کے ساتھ منسلک ہے اس پر کوڈ آئے گا وہ بینک آف پنجاب کی پی او ایس مشین پر درج کرنے کے بعد کسان کو ڈیلر ڈی اے پی کھاد کی بوری دے گا اور کسان کے  کسان کارڈ سے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے پیسے کاٹ کر بینک ڈیلر کے اکاؤنٹ میں جمع کر دے گا

 کسان کارڈ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Back to top button