Agriculture Subsidy

Kisan Card in Pakistan – کسان کارڈ کیا ہے اور بنوانے کا طریقہ

Last updated on December 1st, 2021 at 05:21 pm

 کسان کارڈ کیا ہے اور کسان کارڈ بنوانے کا طریقہ   (  Kisan Card)

محکمہ زراعت( توسیع )حکومت پنجاب نے کسانوں کی سہولت کی خاطر  کسان کارڈمتعارف کرایا ہے آئیندہ کسانوں کو تمام سہولتیں اس کارڈ پر دی جائیں گی ۔ دراصل یہ کارڈ آپ کا اکاؤنٹ ہو گا جو کہ حبیب بینک کے تصدیق یافتہ ایجنٹ انگوٹھا ویری فکیشن مشین کے ذریعے کھولیں گے آپ سب کسان بھائیوں کو صرف یہ کرنا ہے کہ اپنا اصلی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج ذیل مقرر کردہ کسی بھی شاپ و ایجنٹ کے پاس لے کر جائیں گے وہ آپ کا ایچ بی ایل اوٹ ڈور اکاونٹ کھولے گا اور مشین سے آپ کے انگوٹھے سے فنگر پرنٹ کی مدد سے تصدیق کر دے گا آپ سے پانچ سو روپیہ لے کر آپ کے اس اکاونٹ میں جمع کر دے گا جو آپ کو پہلی سبسڈی کے ضمن میں لی جانے والی کھاد یا بیچ وغیرہ کے وقت واپس کر دیا جاے گا ۔Kisan Card in Pakistan – کسان کارڈ کیا ہے اور بنوانے کا طریقہ

:کسان کارڈ کس کو ملے گا

یہ کارڈ پنجاب بھر کے رجسٹرڈ کسانوں کو ملے گا۔ چاہے وہ زمین کامالک ہو یاٹھیکیدار ہو۔ بس زمیندار ہونا ضروری ہے جو کہ محکمہ زراعت   چیک کرتا ہے۔اگر آپ کے نام پر رقبہ ہے ۔مگر کسان کے طور پر رجسٹر نہیں ہیں۔تو قریبی زراعت دفتر سے رجسٹریشن کروائیے۔
  اس کیلئے آپ کے پاس اپنی زمین کی فرد ملکیت اور قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ اس کے  بنوانے کے لیے کم یا زیادہ زمین ہونے کی کوئی شرط نہیں ہے

کسان کارڈ کب تک آئے گا
 اس کارڈ 25دن کے اندر آپ کےمحکمہ زراعت (توسیع) کے قریبی دفتر پر ڈاک کے ذریعے موصول ہو گاجس کا آپ کے موبائل پر میسج آجائے گا اور محکمہ والے کال پر بھی بتا ددیتے۔

کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے ملے گی

حکومت  نے پنجاب ہر شہر میں رجسٹرڈ ڈیلر منتخب کردیےہیں۔جن کےپاس کھاد،بیج سپرے وغیرہ ہیں ۔ان کو ٹیبلیٹ دے دیے ہیں۔جس کے اندر سبسڈی کے متعلق ایپ انسٹال ہے۔آپ ان منتخب ڈیلروں کے پاس کسان کارڈ لے کر جائیں گے۔”
مثلاً   آپ نے ایک بوری کھاد کی لینی ہے۔تو وہ ڈیلر آپ سے کسان کارڈ لے کر ٹیبلیٹ میں موجود ایپ پر ایک کھاد کی بوری کا اندراج کرے گا۔تصدیق کیلئے انگوٹھا لگوائے گا۔ اس طرح حکومت پنجاب زراعت کے پاس ریکارڈ پہنچ جائے گا۔اس کسان نے ایک بوری کھاد کی لی ہے ۔24 گھنٹے کے اندر اس کھاد کی بوری  پر سبسڈی آپ کے کسان کارڈ پر بھیج دی جائے گی۔

سبسڈی کے پیسے نکلوانے کا طریقہ کار
 ڈیلر تو آپ کو سستی کھاد دے دے گا۔یا آپ کے پاس سبسڈی آجائے گی۔ اس کے علاوہ آپ کسان کارڈ لے کر کسی بھی بینک کی مشین (اے ٹی ایم) سے پیسے نکلوا سکتے ہیں۔یا پھر کونیکٹ ایجنٹ کے پاس سے بھی۔

Kisan Card in Pakistan – کسان کارڈ کیا ہے اور بنوانے کا طریقہ

کسان کارڈ کے فوائد اور مستقبل میں استعمال

ا۔ آپ کو مختلف کھادوں پر سبسڈی کسان کارڈ دیکھانے پر ہی ملے گی ۔

ب۔جڑی بوٹیوں ، فصل کو لگنے والی بیماریوں اور فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے خاتمے والی دوائیں بھی کسان کارڈ کے ذریعے سستی ملیں گی ۔

پ۔ اچھی قسم کا مختلف فصلوں کا بیج کسان کارڈ کے ذریعے مارکیٹ ریٹ سے کم ملے گا ۔

ت۔ کسی بھی ناگہانی آفت کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ اگر حکومت اعلان کرتی ہے تو کسان کارڈ اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کی جاے گی ۔

ٹ ۔ مختلف قسم کی فارمنگ کے لیے اگر حکومت کوئی قرض وغیرہ دینے کی سکیم نکالتی ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسان کارڈ کا بنا ہونا ضروری ہے ۔

ث ۔ زراعت میں استمال ہونے والی مشینری و آلات خریدنے کے لئے جیسا کہ ٹریکٹر وغیرہ اگر حکومت کسی سکیم کا اعلان کرتی ہے تو اس سے مستفید ہونے کے لیے کسان کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔

ج۔ مزید بھی زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے حکومت کے اقدامات سے فایدہ اٹھانے کے لیے کسان کارڈ ہونا ضروری ہو گا ۔

  اس کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے تفصیل ملاحظہ فرمائیںKisan Card in Pakistan – کسان کارڈ کیا ہے اور بنوانے کا طریقہ

kisan card

fasalbachao.com

Choosing a right crop will help you grow as a farmer. It will enable you to get high income using less inputs. fasalbachao.com is a compendium of Agriculture related subjects. All types of information, production technologies, plant protection measures is here on this site both in English and Urdu. Our goal is to disseminate the knowledge of production technologies of crops among farmers to promote all Pakistan Agriculture. And also enable them to adopt plant protection measures without depending on the profiteering dealers. Moreover, it is also a top platform for the Pakistan Agriculture graduates to get latest information on the crops and plant protection measures.

4 Comments

  1. میں نے چار ماہ پہلے کسان کارڈ کارڈ اپیلائ کیا تھا ابھی تک مجھے نہیں ملا

  2. Konnect Helpline: 111-425-111
    Ejaz sb, Iss HBL Konnect ki helpline par phone kar k pata chal jaye ga k aap k card ka kya status hai. agar ban gaya to kahan gaya wgaira wagaira. ya apna masla aur cnic 021 111 111 425 par whatsapp bhejen.

  3. Mein Shaikhupora Sy hon Kia AP wahan ka koi office bta sakty Jahan sy yeah card bany ga our card K liye bank account hona zrori hai kia

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Back to top button