Agriculture Subsidy

DAP Subsidy & Others – کھادوں اور بیجوں پر سبسڈی

Last updated on November 21st, 2021 at 12:40 pm

 یہ پوسٹ اردو زبان میں ہے) ۔) DAP Subsidy through E-Voucher System is very effective in maintaining transparency. Although, this is good strategy, issues are still being faced by the farmers to get this subsidy. In this post, we will try to address these issues to their maximum. To maximize farmer participation, the post is in local language.

اس پوسٹ میں کسان کارڈ کا ذکر نہیں کیا جائے گا ۔ صرف  سبسڈی بذریعہ میسج حاصل کرنے  کا طریقہ بتایا جائے گا۔

حکومتِ پاکستان نے کسانوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں سبسڈی     بذریعہ  واؤچر ایک بہت ہی اہم قدم ہے۔

موبائل میسج کے ذریعہ دیے جانے  کا مقصد کسانوں کو  ایک شفاف طریقہ سے سبسڈی کی فراہمی ہے۔ اس میں بھی کسانوں کو کئی مسائل کا سامنہ ہے جس کا ذکر اس جگہ پر کیا جائے گا۔ اور ان کے حل کے متعلق بھی بتایا جائے گا۔

….حکومتِ  پاکستان کی طرف سے سال 2021 -2020    میں مندرجہ ذیل زرعی مداخل پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے

(پوسٹ یا ٹیبل صحیح طرح دیکھنے کے لئے موبائل لینڈ سکیپ پر کریں یا لمبے رکھ کریں)

(Subsidy on Fertilizers)  کھادوں پر سبسڈی

تفصیلات کے لیے تصاویر فی شناختی کارڈ                     حد (ایکڑ) سبسڈی (روپے) فی  بیگ کھاد نمبر
dap subsidy 20 1000 ڈی اے پی/DAP 1
Subsidy SOP MOP 10 800 ایس او پی/SOP 2
10 500 ایم او  پی/MOP 3
20 300 این پی کے/NPK 4
subsidy 20 200 این پی/NP 5
20 200 ایس ایس پی/SSP 6

فوسفورسی کھادوں (ڈی اے پی،  این پی، ایس ایس پی وغیرہ) پر سبسڈی حاصل کرنے کے لیے سبسڈی کا میسج کرنے کے بعد محکمہ زراعت کے نمائندہ سے تصدیق کروانا لازمی ہے۔ جو آپ   سے کاشت کے حوالے سے فارم پُر کروائے گا اور آپ سے فرد ملکیت، شناختی کارڈ کی کاپی وغیرہ لے  کر کوائف درست ہونے کی صورت میں موقع پر  تصدیق کر دے گا جس سے آپ کو کچھ ہی دیر میں سبسڈی حاصل ہو جائے گی۔

(Subsidy on Seeds) بیجوں پر سبسڈی

تفصیلات کے لیے تصاویر فی شناختی کارڈ                     حد (ایکڑ) سبسڈی (روپے) فی  ایکڑ بیج نمبر
subsidy on kappas 2 1000 کپاس 1
gandam par subsidy 5 1200 گندم 2
dhaan subsidy 2 1200 دھان 3
gram subsidy 5 2000 چنا 4
Mung Subsidy 5 1000 مونگ 5
soorajmukhi subsidy 20 5000 سورج مکھی 6
Sarson subsidy 20 5000 کینولہ 7
till par subsidy 10 2000 تِل 8

تمام بیجوں پر سبسڈی مخصوص اقسام پر ہیں۔ تفصیلات کے لیے نیچے تصاویر دیکھیے

بیجوں پر سبسڈی  دو مختلف مراحل میں آتی ہے۔  پہلے مرحلے میں آدھی یا ایک چوتھائی  سبسڈی کی رقم  میسج کرنے کے بعد کچھ دنوں تک مل جاتی ہے۔ باقی رقم   آپ کے علاقے میں موجود محکمہ زراعت (توسیع)  کے نمائندے   کی تصدیق کے بعد بھیجی جاتی ہے۔ جس سے محکمہ کو پتہ لگتا ہے کہ آپ نے سبسڈی والا بیج کاشت کیا ہے ۔

( Subsidy on Pesticides & Weedicides) زرعی زہروں پر سبسڈی

تفصیلات کے لیے تصاویر فی شناختی کارڈ                     حد (ایکڑ) سبسڈی (روپے) فی  پیک زہر فصل نمبر
 ا25ایکڑ تک 4 سپرے. 300 سفید مکھی کے زہر کپاس 1
rice pesticides subsidy 2 250 جڑی بوٹی مار زہر دھان 2
5 250 جڑی بوٹی ما رزہر گندم 3

زرعی زہروں پر سبسڈی صرف مخصوص اقسام اور مخصوص اضلاع میں ہے۔ تفصیلات کے لیے  تصاویر دیکھیے

سبسڈی میسج بھیجنے کا طریقہ / Method to send Subsidy Message

کھاد یا بیج کے تھیلے سے نکلنے والے واؤچر یا ٹوکن کو سکریچ کریں ۔  جس میں سے ایک نمبر نکلے گا۔ اس نمبر کو میسج میں لکھیں ۔ ایک بار سپیس   دیں اور اپنا شنا ختی کارڈ نمبر لکھیں (ڈیشوں کے بغیر)۔ اور اس میسج کو  8070پر بھیج دیں۔

مثال

          g12345678912345 3310012345679 

بس یہ میسج   اب 8070 پر بھیج دینا ہے۔ سکریچ کارڈ نمبر کے شروع میں انگریزی کے حرف بھی ہو سکتے ہیں  ان کو بھی ساتھ ہی بھیجنا ہوتا ہے یعنی اس کے بغیر کوڈ نا مکمل ہے۔

اس کے جواب میں کچھ دیر تک میسج موصول ہوتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ کو سبسڈی 30 دن کے اندر ادا ہو جائے گی۔  اگریہ نہ  موصول ہو تو اس کا مطلب ہے کہ میسج صحیح طرح نہیں بھیجا گیا۔

سبسڈی کا غلط جواب آنے کی صورت میں / Issues in Subsidy

کسانوں کو میسج بھیجنے پر مختلف   مندرجہ ذیل جواب موصول ہوتے ہیں یا کوئی جواب موصول ہی نہیں ہوتا:

 ا.                                                                                                آپ کا کوپن نمبر درست نہیں۔

ب.                                                          آپ کا درج کردہ کوپن نمبر پہلے سے استعمال شدہ ہے۔

پ.                                                   آپ سبسڈی کے لیے شناختی کارڈ کی مقرر کردہ حد  استعمال کر چکے ہیں۔

Request Failed 

ٹ .                                                    آپ کا شناختی کارڈ نمبر درست نہیں۔

اور اس طرح کے کافی میسج موصول ہوتے ہیں

ان  غلط جوابات  کے حل کے لیے  یا جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل پر عمل کریں.

سبسڈی حاصل کرنے کے لیے چند رہنما اصول / Rules to get the Subsidy

ا.                                                          محکمہ زراعت سے رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ اس کی تسلّی کر لیں کہ آپ محکمہ سے صحیح شناختی کارڈ سے رجسٹر ہیں۔

ب.                                                               سبسڈی کا میسج کرتے وقت موبا ئل میں کچھ روپے ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی     موبائل پیکج پر میسج نہیں بھیجا جائے گا۔

پ۔                                                     تبدیل شدہ نیٹ ورک پر سبسڈی کا کوئی میسج موصول نہیں ہوگا۔ مثلاً اگر آپ کی یوفون کی سِم ہے لیکن آپ نے جاز پر کنورٹ کی ہوئی ہے تو آپ کا میسج تو  شاید چلے جائے گا لیکن آپ کو کوئی جواب موصول نہ ہوگا

ت ۔                                    کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کسی نیٹ ورک میں مسئلا آجا تا ہے جیسے کبھی ٹیلی نار کی سِم سے میسج نہیں ہوتے تو کبھی زونگ یا یو فون سے۔ اس لیے اگر آپ کو جواب موصول نہ ہو اور آپ نے میسج درست کیا ہو تو کسی اور نیٹ ورک کی سِم سے بھیج کر دیکھ سکتے ہیں۔  اکثر بار اس طرح کسانوں کو سبسڈی کا میسج مل جاتا ہے۔

ٹ۔                                   میسج بھیجتے وقت خیال رکھیں کہ سکریچ کارڈ پر دیا گیا نمبر صحیح درج کیا ہے مثلاً کوئی حرف یا نمبر رہ نہ جائے۔

ث۔                                            زیادہ زور لگا کر چابی وغیرہ سے واؤچر سکریچ کرنے پر کم و بیشتر اندر چھپا ہوا نمبر بھی مِٹ  سکتا ہے اس لیے احتیاط  سے سکریچ کریں۔

ج۔                                                                  محکمے کے پاس فنڈ ختم ہو جا نے کی صورت میں سبسڈی میں تاخیر بھی آ سکتی ہے۔ لیکن اگر آپ کا میسج چلا گیا ہے تو سبسڈی شروع ہوتے ہی  آپ کو سبسڈی لازمی ملتی ہے۔

چ۔                                               پچھلے سال کے واؤچر پر سبسڈی نہیں ملتی۔  

 (Verification) ڈی اے پی اور دیگر بیجوں کی سبسڈی کے لیے آخری مرحلہ  –   ویریفیکیشن

ویریفیکیشن کے لیے  محکمہ زراعت کے نما ئندے متعلقہ زراعت آفیسر یا فیلڈ اسسٹنٹ سے رابطہ کریں جو چند معلومات کی تصدیق کر کے آپ کی ویریفیکیشن کر دیں گے۔

خبردار

 تصدیق یا ویریفیکیشن صرف محکمہ زراعت کے نمائندے سے کروائیں وگرنہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہو سکتا ہے۔ ویریفیکیشن کے لیے کسی قسم کے پیسے نہیں ہوتے۔ اگر کوئی مانگے  تو وہ غلط ہے۔ آپ  فوری محکمہ زراعت کے افسران سے رابطہ کر کے انہیں آگاہ کریں۔

زیادہ آسانی کے لیے اور سبسڈی  کے میسج یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن   17000- 0800  پر رابطہ کر کے اپنا مسئلے کے بارے میں اور اس کا حل جان سکتے ہیں۔

نیچے کمنٹ کر کے مزید معلومات حاصل کریں  اور اس پوسٹ کو شیئر کر کے زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچائیں

fasalbachao.com

Choosing a right crop will help you grow as a farmer. It will enable you to get high income using less inputs. fasalbachao.com is a compendium of Agriculture related subjects. All types of information, production technologies, plant protection measures is here on this site both in English and Urdu. Our goal is to disseminate the knowledge of production technologies of crops among farmers to promote all Pakistan Agriculture. And also enable them to adopt plant protection measures without depending on the profiteering dealers. Moreover, it is also a top platform for the Pakistan Agriculture graduates to get latest information on the crops and plant protection measures.

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Back to top button