Fruits of PakistanProduction Technologies

Injeer / Fig in Pakistan / انجیر کی کاشت

Last updated on May 1st, 2022 at 02:12 am

 

 

 

 

 

 

Literature: Injeer / Fig in Pakistan /انجیر کی کاشت,  ZTBL, Pakistan

Injeer / Fig in Pakistan /انجیر کی کاشت

پاکستان کی سر زمین پر تقریبا 18 ہزار من سالانہ انجیر پیدا ہوتا ہے, جبکہ یہاں سالانہ تقریباً 28 ہزار من انجیر کی مانگ ہوتی ہے.اسی لیے ہمیں اس مانگ کو پورا کرنے کے لئے ترکی، ایران اور افغانستانInjeer / Fig in Pakistan / انجیر کی کاشت سے سالانہ تقریباً 10 ہزار من خشک انجیر خرید کر پاکستان لانا پڑتا ہے.یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں انجیر اس قدر مہنگا ہے کہ عام آدمی اسے کھانے کے بارے سوچ ہی نہیں سکتا.انجیر کی فصل لگانے کے لئے دس/10 فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنا کر اور ان قطاروں میں دس/10 فٹ کے فاصلے پر ہی پودے لگائے جاتے ہیں. اس طرح ایک ایکڑ میں تقریباََ 435 پودے لگائے جاسکتے ہیں.یاد رہے کہ ایک دفعہ لگایا ہوا انجیر کا پودا 15 سے 20 سال تک بھر پور پیداوار دیتا ہے.نرسری میں انجیر کا ایک پودا تقریباََ 50 روپے میں مل جاتا ہے. اس طرح پودے لگانے کا فی ایکڑ خرچ تقریباََ 22 ہزار روپے ہو سکتا ہے.ایک پودا کم از کم 6 کلوگرام پیداوار دیتا ہے. اس طرح سے ایک ایکڑ سے تقریبا 2600 کلو یا 65 من تازہ انجیر حاصل کیا جا سکتا ہے.
اگر انجیر کو خشک کر لیا جائے تو تقریباََ 1430 کلو صافی خشک انجیر حاصل کیا جا سکتا ہے. اب اگر انجیر کی قیمت کی بات کی جائے تو خشک انجیر پرچون میں 800 روپے سے لیکر 1200 روپے فی کلو تک بکتا ہے.لیکن حالیہ مارکیٹ سروے کے مطابق تھوک میں انجیر کا ریٹ 500 روپے فی کلو ہے.

اگر کسان کا انجیر کم از کم 400 روپے فی کلو بھی فروخت ہو تو 1430 کلو گرام خشک انجیر کی آمدن 5 لاکھ 70 ہزار روپے فی ایکڑ بنتی ہے.اور اگر انجیر کو بغیر خشک کئے ہوئے تازہ تازہ بیچا جائے تو اس کا ریٹ کم از کم 100 روپے فی کلو تک لگ جاتا ہے. اس حساب سے 2600 کلوگرام تازہ انجیر 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں بک جائے گا.

اگر دیکھا جائے تو آمدن کے لحاظ سے انجیر کسی بھی طرح دوسری فصل یا باغ سے پیچھے نہیں ہے. پاکستان میں انجیر تقریباً ہر جگہ اگایا جاسکتا ہے، اگر زیادہ سے زیادہ لوگ انجیر کی کاشت شروع کردیں، تو نہ صرف وہ خود منافع کمائیں گے، بلکہ پاکستان کو دوسرے ملکوں سے انجیر نہیں خریدنا پڑے گا، اور ہر عام آدمی تک یہ بہترین پھل پہنچ سکے گا.

Source: Injeer / Fig in Pakistan / انجیر کی کاشت, “Potohar k Phal”, A booklet by BARI, Chakwal Pakistan published in 2014-15

fasalbachao.com

Choosing a right crop will help you grow as a farmer. It will enable you to get high income using less inputs. fasalbachao.com is a compendium of Agriculture related subjects. All types of information, production technologies, plant protection measures is here on this site both in English and Urdu. Our goal is to disseminate the knowledge of production technologies of crops among farmers to promote all Pakistan Agriculture. And also enable them to adopt plant protection measures without depending on the profiteering dealers. Moreover, it is also a top platform for the Pakistan Agriculture graduates to get latest information on the crops and plant protection measures.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Back to top button