Fruits of PakistanProduction Technologies

Cultivation of Kiwi in Pakistan & کیوی پھل کی کاشت

Last updated on November 12th, 2023 at 01:47 am

Cultivation of Kiwi in Pakistan

کیا یہ پھل پاکستان میں پیدا نہیں ہو سکتا؟

کاشتکار کے سوال سے پیدا ہونے والے تجسس نے مجھے کیوی کی کھوج پر لگا دیا__

جلد ہی میرا رابطہ جناب ڈاکٹر نوراللہ خان سے ہو گیا جنہوں نے شنکیاری مانسہرہ کے زرعی تحقیقاتی ادارے میں کیوی کے پودے کامیابی سے اگائے ہیں جو پچھلے سال سے پھل پھول دے رہے ہیں_ جناب ڈاکٹر نوراللہ خان سے کیوی پودوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی_

ڈاکٹر نوراللہ خان کے مطابق کیوی بنیادی طور پر چائنہ کا مقامی پودا ہے۔ 1930 کے درمیان نیوزی لینڈ کے زرعی ماہرین نے کیوی کے پودے پر تجربات کئے جو انتہائی کامیاب رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پودا نیوزی لینڈ میں کامیابی سے کاشت ہونے لگا۔ 1940تک ک نیوزی لینڈ میں کیوی کی کاشت تجارتی بنیادوں پرہو رہی تھی__

آج نیوزی لینڈ کیوی پھل برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے__

نیوزی لینڈ کے علاوہ کیوی کے باغات کءی دوسرے ممالک جیسا کہ اٹلی،چاینا، کیلیفورنیا، فرانس، بیلجییم، مصر، چلی، سپین، جا پان، ایران اورنیپال میں کامیابی سے کاشت کئے جا رہے ہیں__

اکتوبر 2013 کو نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ سنٹر اسلام آباد پاکستان ، نے نیپال سے درخواست کی کہ کیوی کے باغات کی داغ بیل ڈالنے کے لئے پاکستان کی معاونت کی جائے۔
لہذا 2014 میں نیپال سے کیوی ماہرین پاکستان آئے اور انہوں نے 16 فروری سے 4 دن کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جس میں انہوں نے این اے آر سی اسلام آباد،زرعی تحقیقاتی ادارہ شنکیاری مانسہرہ اور بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے 5 افسران کو کیوی کے باغات لگانے سے متعلق جامع معلومات اور ٹیکنالوجی فراہم کی__

معلومات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نیپالی ماہرین نے پاکستان کو کیوی کے 200 پودے اور ایک کلو بیج بھی فراہم کیا__

یہ پودے اسلام آباد، شنکیاری مانسہرہ اور چکوال میں تجرباتی طور پر لگائے گئے__

اسلام آباد اور چکوال میں تو کیوی کے پودے کامیابی سے نشوونما نہ پا سکے البتہ شنکیاری مانسہرہ میں یہ پودے کامیاب ہو گئے جہاں یہ 2017 سے پھل پھول دے رہے ہیں جنہیں نیچے تصویر میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے__

تحقیقی ادارے میں لگے ہوے کیوی کے پودے پر پھل لگا ہوا ہے
نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ” کیوی فروٹ کی فروغ مانسہرہ کے علاقے میں” کے نام سے ایک پراجیکٹ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے تحت شروع کر رکھا ہے۔ چونکہ کیوی فروٹ ایک نیا پھل ہے اور پہلی بار پاکستان میں متعارف ہوا ہے اس لیئے اس پراجیکٹ کے تحت کیوی فروٹ تحقیقی ادارے کے علاوہ مانسہرہ کی مختلف یونین کونسلوں میں 10 جگہوں پر آزمایا جا رہا ہے۔ ابھی تک جو نتائج حاصل ہوئے ہیں وہ نہاءیت حوصلہ افزاء ہیں اور بہت سارے کاشتکار اپنی زمینوں پرکیوی فروٹ کاشت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں__

کیوی کا پودا پاکستان میں کہاں کہاں لگایا جا سکتا ہے؟ kiwi

جیسا کہ ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ نیپال سے درآمد کئے گئے کیوی کے پودے اسلام آباد اور چکوال میں کامیاب نہیں ہو سکےجبکہ مانسہرہ میں یہ پودے کامیاب رہے ہیں__

اس کا مطلب یہ ہے کہ ابتدائی تجربات کی روشنی میں کیوی کے پودے ہزارہ ڈویژن کے 5 اضلاع ایبٹ آباد، ، بٹ گرام، کوہستان، مانسہرہ اور تورغر میں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔ ہزارہ ڈویژن کی آب وہوا کو مد نظر رکھتے ہوے یہ اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ کیوی کے پودے آزاد کشمیر، مری، سوات، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی کامیابی سے کاشت کیے جا سکیں گے_ اس کے علاوہ کیوی کے پودے ضلع صوابی میں بھی کامیاب ہو رہے ہیں۔ صوابی میں کاشت شدہ پودوں کی دو سالہ کارکردگی خاصی حوصلہ افزا ہے امید ہے اگلے سال یہ پودے پھل پھول بھی کامیابی سے شروع کردیں گے_

لیکن پنجاب میں کیوی کے پودوں کی کامیابی فی الحال مشکل ہے۔ کیونکہ جس ورائٹی پر تجربات ہوئے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو برداشت کر سکتی ہے۔ یہ تو آ پ جانتے ہی ہیں کہ پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ مستقبل میں اگر زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کرنے والی ورائٹی وجود میں آ گئی تو پھر پنجاب میں بھی کیوی کے باغات کی کاشت ممکن ہو جائے گی__

کیوی کے پودوں کے لئے کس طرح کی زمین چاہئے؟ Kiwi Fruit Price in Pakistan & کیوی پھل کی کاشت

کیوی کے پودے تیزابی مزاج کی زمینوں میں زیادہ کامیاب ہیں۔ معتدل زمین میں بھی کیوی کا پودا کسی حد تک کامیاب ہے۔ لیکن اساسی مزاج کی زمینوں کی کیوی کی نشوونما متاثر ہوتی ہے__

اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں مانسہرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زمین کا مزاج تیزابی ہے۔ لیکن پنجاب میں زیادہ تر زمینیں اساسی مزاج رکھتی ہیں۔ اس لئے کیوی کی موجودہ ورائٹی کا پنجاب کی زمینوں میں کامیابی سے کاشت ہونا ذرا مشکل ہے__

زمین کے مزاج کے علاوہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ کیوی کے لئے زمین اچھے نکاس والی ہونے چاہئے۔ ایسی زمینیں جہاں پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہے کیوی کے پودوں کے لئے موزوں نہیں ہیں__

کیوی کے پودے کب اور کس طرح لگائے جا سکتے ہیں؟ Kiwi

پاکستان میں کیوی کے پودے لگانے کا بہترین وقت فروری کا پہلا ہفتہ ہے__

پودے قطاروں میں اٹھارہ اٹھارہ فٹ کے فاصلے پر لگائے جاتے ہیں۔ اور قطاروں کے درمیان فاصلہ 12سے 15 فٹ رکھا جا تا ہے- اس طرح ایک ایکڑ میں کل 120 پودے لگ سکتے ہیں۔
کیوی کے پودوں میں کھجور کی طرح نر اور مادہ پودے الگ الگ ہوتے ہیں۔ لہذا ایک ایکڑ میں 104 مادہ پودے اور 16 نر پودے لگائے جانے ضروری ہیں۔ اس طرح پھل دینے والے مادہ پودوں کی فی ایکڑ تعدا 104 بنتی ہے__

کیوی کے باغ سے فی ایکڑ کتنی پیداوار اور آمدن ہو سکتی ہے؟Kiwi

بین لاقوامی طور پر کیوی کا ایک پودا اوسطا38 کلوگرام پیداوار دیتا ہے__

اس طرح ایک ایکڑ میں موجود 104 پودوں کی کل پیداوار کا حساب تقریباِ98 من ہے__

ویسے تو مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کا کیوی پھل 500 روپے تک بھی بک رہا ہے۔ لیکن ایرانی کیوی کا ریٹ تقریبا 300 روپے فی کلوتک ہے۔
اگر ہم 150 روپے فی کلو کے حساب سے بھی جمع تفریق کریں تو پھر بھی یہ رقم تقریبا 6لاکھ روپے بنتی ہے__

کیوی کے پودے کیسے تیار کئے جا سکتے ہیں؟Kiwi in Pakistan & کیوی پھل کی کاشت

کیوی کے پودے عام طور پر پیوند کاری اور قلمیں لگا نےکے طریقے سے تیار کیےجا تے ہیںKiwi in Pakistan

پیوند کاری سے کیوی کے پودے تیار کرنے کا طریقہ_

اس طریقے میں کیوی کے پھل لے کر اس سے بیج حاصل کر لیا جاتا ہے۔ اور اس بیج کو جرمینِشن ٹرے میں جو نرم مٹی،ریت اور گلے سڑے گو برکے مرکب سے بھری ہویا زمین میں جو خا ص طریقے سے تیار ہوی ہو بو دیا جاتا ہے۔ جب پودا تین چا ر انچ بڑ ا ہو جاتا ہے پھر اس کو پلاسٹک کی چھوٹی تھیلیوں یا گملوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے__

گملوں میں منتقل شدہ کیوی کے پودے جن پر پیوند کاری کی گی ہے_ اگلے سال جب پودا تین چارفٹ بڑا ہو جاتاہے تو اس پر مطلوبہ ورائٹی کو پیوند کر دیا جاتا ہے_
اس طرح سے آپ کا نیا پودا تیا ر جاتا ہے__

قلمیں لگانے کے ذریعے کیوی کے پو دے تیار کرنا_Kiwi in Pakistan

اسں طریقے میں کیوی کے پودیے سے ایک سال پرانی شا خیں لی جاتی ہیں-ان شاخوں سے قلمیں تیار کر لی جاتی ہیں۔ خیال رہے کہ ایک قلم پر کم از کم تین سے چار آنکھیں ہونا ضروری ہیں۔ ان قلموں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں لگا دیا جات ہے۔ اس طریقے سے کیوی کے پودے تیار کرنے کا فایدہ یہ ہے کہ اس طریقے سے پیدا ہونے والے پودے صحیح النسل ہوتے ہیں__

قلموں کے ذریعے کیوی کے پودے تیار کے کا رہے ہیں
اس طریقے سے کیوی کے پودے ایک سال میں تیار ہوجاتے ہیں مزید یہ کہ یہ یہ طریقہ کسانوں کیلیے آسان بھی ہے__

کیوی پھل کی اہمیت__Kiwi

Kiwiکیوی پھل کو اس کے خا ص کھٹے میٹھے ذائقے ، بڑی مقدار میں موجود وٹا من سی، امینو ایسیڈ، منرل، غذائی فائبراور مختلف دوسرے مفید اجزا کی وجہ سے پھلوں کا باد شاہ کہا جا تا ہے. پھل اسکاربیک ایسیڈ، و ٹامن ای، کِروٹینایڈ، پولیفینولیک اجزا، فِنولیک، فلِوونایڈ اور کلوروفیل جیسے اجزاء سے بھر پور ہے. انہی اجزا کی وجہ سے کیوی کا پھل صحت کیلیے نہائیت مفید ہے. خاص کر کینسر اور دل کے دورے کی روک تھام میں کیوی ک پھل انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے.
اگر آپ کیوی کے پودے لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو شنکیاری مانسہرہ میں واقع زرعی تحقیقاتی ادارہ آپ کو چند پودے فراہم کر سکتا ہے__

تحریر
1۔ ڈاکٹر نوراللہ خان
ماہر زراعت،نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، شنکیاری، مانسہرہ، خیبر پختونخواہ__

2۔ ڈاکٹر شوکت علی
ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل ٓباد، پنجاب

Kiwi in Pakistan & کیوی پھل کی کاشت

fasalbachao.com

Choosing a right crop will help you grow as a farmer. It will enable you to get high income using less inputs. fasalbachao.com is a compendium of Agriculture related subjects. All types of information, production technologies, plant protection measures is here on this site both in English and Urdu. Our goal is to disseminate the knowledge of production technologies of crops among farmers to promote all Pakistan Agriculture. And also enable them to adopt plant protection measures without depending on the profiteering dealers. Moreover, it is also a top platform for the Pakistan Agriculture graduates to get latest information on the crops and plant protection measures.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Back to top button