Cereal CropsCropsProduction Technologies

Cultivation of Millet Meaning in Urdu / باجرہ کی کاشت

Last updated on July 18th, 2023 at 11:41 am

Millet Meaning in Urdu
Millet Meaning in Urdu

Source: Cultivation of Millet / Bajray ki kasht, Millet Meaning in Urdu, Literature from MMRI, Yousafwala, Sahiwal.

Production Technology of Pearl Millet// باجرے کی پیداواری ٹیکنالوجی

باجرہ ہمارے ملک کی خریف کی ایک اہم فصل ہے ۔ باجرہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں کاشت کیا جاتا ہے۔اس میں گرمی اور خشک سالی برداشت کرنے کے صلاحیت دوسری فصلوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اس لئے ملک کے گرم اور خشک علاقوں میں جہاں دوسری فصلیں کاشت نہیں کی جا سکتی باجرہ کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے ۔باجرے کی فصل چارہ اور غلہ دونوں کے طور پر کاشت کی جاتی ہے۔

پیداواری ٹیکنالوجی برائے ہائبرڈ ورائٹیز ( پکاواں باجرہ)

وقت کاشت 


باجرے کی کاشت کا صحیح وقت جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوتا ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہاڑ کے مہینے کی آخری پندرھویں چل رہی ہوتی ہے اور ہاڑ کے ان دنوں میں زمین کی نمی اوپر کی طرف آنا شروع ہو جاتی ہے جو باجرے کے بیج کے اگاؤ کے لئے بہت سود مند ہوتی ہے۔اگر جولائی کے پہلے ہفتے میں بارش ہوجانے تو باجرے کی کاشت کر دیں لیکن اگر بارش نہ ہو اور درجہ حرارت زیادہ ہو تو پھر 15 جولائی سے کاشت شروع کریں ۔ بارش نہ ہو تو ڈبل راونی کر کے اچھے وتر میں کاشت کریں۔
اگر اچھی بارش ہو جانے تو بارش کے وتر پر بھی کاشت کی جا سکتی ہے اور اگر بارش تھوڑی ہو تو سنگل راؤنی کر کے کاشت کریں ۔ باجرے کو بارش اور درجہ حرارت کو دیکھتے ہو یکم جولائی سے لے کر 15 اگست تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔
باجرے کی کاشت کا بارش سے گہرا تعلق ہے۔ اگر زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو تو بیج کا اگاؤ نہیں ہوتا اور زمینداروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ بارش کا انتظار کیا جائے یا ڈبل راونی کرکے زمین کو ٹھنڈا کر کے کاشت کیا جائے۔

زمین کا انتخاب


باجرہ کی کی فصل کلراٹھے اور سیم زدہ رقبوں کے علاوہ ہر قسم کے رقبے پر کی جا سکتی ہے ۔ ریتلی ہلکی میرا اور میرا زمینین جن میں پانی کا نکاس اچھا ہو باجرے کی کاشت کے لیے اچھی تصور کی جاتی ہیں ۔ ایسے رقبے جہاں درخت زیادہ ہوں پر بھی باجرہ کی کاشت نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پرندے باجرہ کی فصل کو بہت نقصان پہنچانے ہیں ۔

زمین کی تیاری ۔


رونی والا پانی لگائیں ۔ اور زمین میں ہل چلا کر تر وتر میں کاشت کریں ۔

طریقہ کاشت ۔


بذریعہ چھٹہ
ہمارے ہاں زیادہ تر کاشت چھٹہ کے ذریعے کی جاتی ہے
زمین تیار کر کے بیج کا چھٹہ کر دیں اور اوپر ہلکا سہاگہ لگا دیں ۔خیال رکھیں کہ بجائی کے وقت زمین وتر حالت میں ہو بصورت دیگر اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے ۔
بزریعہ ڈرل ۔
باجرہ ڈرل کے ذریعے بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ ڈرل کاشت میں لائن سے لائن کا فاصلہ دیڑھ سے 2 فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ 6 سے 8 انچ رکھیں ۔

بذریعہ چوپا ۔
باجرہ کی فصل کھیلیوں یا پٹڑیوں پر بزریعہ چوپا بھی کاشت کی جاتی ہے ۔ چوپہ کاشت میں بھی لائنوں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے 2 فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 6 سے 8 انچ رکھا جاتا ہے ۔ پٹڑیوں پر کاشت سے پانی اور کھاد کی 50 فیصد تک بچت ہوتی ہے۔

بیج کی اقسام ۔


ہائبرڈ اقسام ۔۔
اب زیادہ تر رقبے پر ہائبرڈ اقسام کاشت کی جاتی ہیں ۔ مختلف کمپنیاں مختلف ناموں سے ہائبرڈ بیج فروخت کر رہی ہیں ۔ ان میں ایچ پی- 50,
شہنشاہ (گرین گولڈ) ، تاج (رشید سیڈز) ، پرل 786( ڈی جے سی) ، سہارا کنگ ( پیٹرون) ,86-ایم -84 , 8, 86-ایم 88(پائینیر) ،55- ایس – 90(سوہنی دھرتی) شامل ہیں ۔

زرعی ترقیاتی ادارہ برائے مکئی جوار باجرہ یوسف والا کی قسمیں ؛؛
وائی بی ایس – 98 ، بی وائی – 18

شرح بیج۔


باجرے کی شرح بیج اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ ہے۔

کھادیں :؛


بجائی کے وقت آدھی بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری ایس او پی فی ایکڑ زمین میں ملا دیں ۔
ساتھ 3کلوگرام بوریکس بھی ملا لیں۔
پہلے پانی پر آدھی بوری یوریا اور 2 کلو گرام سلفر فلڈ کریں ۔
پھول آنے پر آدھی بوری یوریا اور 10 کلوگرام ایس او پی (حل پذیر) فلڈ کریں ۔

آبپاشی ۔:؛


باجرے کی فصل کو 3 سے 4 پانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
پہلا پانی بجائی کے 25 سے 30 بعد لگائیں ۔
دوسرا پانی سٹہ بننے پر اور تیسرا پانی دانہ بننے پر لگائیں ۔
اگر بارش ہو جانے پانیوں کی تعداد کم کی جا سکتی ہے۔

جڑی بوٹیوں کا کنٹرول ۔


باجرے کی فصل میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کر کے لئے پہلے پانی کے بعد تر وتر حالت میں ایٹرازین بحساب 350 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔

کیڑے مکوڑے ۔


باجرے کی فصل پر شوٹ فلائی اور لشکری سندی کا حملہ ہوتا ہے۔ان دونوں کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ایما
میکٹن + لیوفینوران کی مکسچر کے ساتھ کلو تھیانیڈن ملا کر سپرے کریں ۔
اب باجرے کی فصل پر فال آرمی ورم کا حملہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ فال آرمی ورم کو کنٹرول کرنے کے لئے فپرونل کا سپرے کریں ۔

بیماریاں ۔؛


باجرے کی فصل پر باجرے کی کانگیاری اور کنگی کا حملہ ہوتا ہے۔
ان بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بیج کو فنجیسائیڈ لگا کر کاشت کریں ۔

برداشت ۔


باجرہ کی فصل 100 سے 110 دنوں میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔
دانے کو دانتوں میں دبا کر توڑیں ۔اگر دانہ کڑک کی آواز سے ٹوٹے تو فصل کٹائی کے لیے تیار ہے۔

شکریہ


ساجد علی چودھری
ایم ایس سی آنرز ایگریکلچر
ایگری کنسلٹنٹ ۔
03216869387
03326994454

Millet Meaning in Urdu
Cultivation of Millet

Millet Meaning in Urdu

Millet Meaning in Urdu

fasalbachao.com

Choosing a right crop will help you grow as a farmer. It will enable you to get high income using less inputs. fasalbachao.com is a compendium of Agriculture related subjects. All types of information, production technologies, plant protection measures is here on this site both in English and Urdu. Our goal is to disseminate the knowledge of production technologies of crops among farmers to promote all Pakistan Agriculture. And also enable them to adopt plant protection measures without depending on the profiteering dealers. Moreover, it is also a top platform for the Pakistan Agriculture graduates to get latest information on the crops and plant protection measures.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Back to top button